ملائیشیا کے حکام کم جونگ نام کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں زیر حراست خواتین پر فرد جرم عائد کرنا چاہتے ہیں۔ ملکی اٹارنی جنرل محمد آپاندے علی نے بتایا کہ یہ فرد جرم بدھ کے روز عائد کر دی جائے گی اور متعلقہ قانون کی دفعہ 302 کے تحت باقاعدہ تحقیقات کا آغاز ہو جائے گا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل میں ملوث ہونے کے سلسلے میں گرفتار خواتین کا تعلق انڈونیشیا اور ویتنام سے ہے۔ نام کو تیرہ فروری کو کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر ان دونوں خواتین کو سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY