کینیڈا کی اہم ایئر لائنز کرونا وبا کے پیشِ نظر لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو اور بحیرۂ کریبین کے ساحلی علاقوں کے لیے پروازیں تین ماہ کے لیے معطل کرنے پر رضا مند ہو گئی ہیں۔
خیال رہے کہ میکسیکو دنیا بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد میں تیسرے نمبر پر ہے اور یہاں ایک لاکھ 56 ہزار افراد وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنز سے آنے والے مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر کرونا ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ مسافر ٹیسٹ کے نتائج آنے تک تین دن کے لیے اپنے خرچے پر ہوٹلوں میں رہنے کے پابند ہوں گے۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ وقت نہیں ہے کہ ہوائی سفر کیا جائے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق کینیڈا میں اب تک سات لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق اور لگ بھگ 20 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔











