نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

0
930

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لے لیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں ہوا جس میں اسپیکر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں مریم نواز کے علاوہ مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہو گی۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لیے دو پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے، کوئی بھی امیدوار رائے شماری سے قبل تحریری طور پر کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے، اسپیکر کےلیے ایک امیدوار ہونے کی صورت میں پولنگ کی ضرورت نہیں ہوگی، اسپیکر منتخب ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY