القاعدہ, ابو الخير المصری کی ہلاکت کی تصديق

0
121

دہشت گرد نيٹ ورک القاعدہ نے يمن ميں کوليشن فورسز کے ڈرون حملے ميں ايک اعلٰی کمانڈر ابو الخير المصری کی ہلاکت کی تصديق کر دی ہے۔

ابوالخیر المَصری القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے داماد تھے اور کہا جاتا ہے کہ وہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کے نائب بھی تھے۔ ايک امريکی اہلکار نے اسی ہفتے کہا تھا کہ شمالی شام ميں ادلب شہر ميں کيے گئے ايک امريکی فضائی حملے ميں المصری مارا گيا ہے۔

سيريئن آبزرويٹری فار ہيومن رائٹس کے مطابق المصری ادلب کے مسطومہ نامی مقام پر چھبيس فروری کو کيے گئے حملے ميں ہلاک ہوا

SHARE

LEAVE A REPLY