وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ایس فائنل کے لئے پاک فوج ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرے گی ۔ وزیر اعظم کہتے ہیں فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکورٹی اجلاس ، آرمی چیف کی پی ایس ایل کیلئے ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی ، اجلاس میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی اتفاق وزیر اعظم کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ پی ایس فائنل کے لئے پاک فوج ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرے گی ، اجلاس میں آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ، آپریشن ردالفساد عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملکی سیکورٹی صورتحال اور پاک افغان تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY