حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل ممالک کارروائی کرینگے، ٹرمپ

0
1246

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے حوالےسے اگلے 48 گھنٹوں میں پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کے دوران امیر قطر سے ملاقات کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنےکو تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY