ایم کیو ایم رہنماؤں کی انٹرنشنل سیکرٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس

0
597

لندن۔ سید کوثر کاظمی ۔  ایم کیو ایم انٹرنشنل سیکرٹریٹ لندن میں مصطفیٰ عزیزآبادی واسع جلیل اور ڈاکٹر ندیم احسان کی پریس کانفرنس

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اگر شفاف مردم شماری کرائی جائے تو صرف کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستیں 46 سے زیادہ ہونگی .ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ  مردم شماری میں دھاندلی سے کراچی اور سندھ کی شہری آبادی کو کم ظاہر کیا گیا تو مہاجر عوام ایسے مھتعصبانہ فیصلے کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے .پاکستان میں مردم شماری کو حیلے بہانوں سے التوا میں ڈالا جاتا رہا ہے .1972 میں سندھ کے شہری عوام کے ساتھ دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی تھی .

ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کے دور میں کرائی گئی مردم شماری میں سندھ کے شہری عوام کی آبادی 60 کے بجائے 30 لاکھ ظاھر کی گئی .سندھ کے سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں تسلیم کیا کے وفاقی حکومت کے حکم پر کراچی کی آبادی کم ظاہر کی گئی .2011 میں خانہ شماری کے مطابق شہری سندھ کی آبادی 61 فیصد تک بڑھی مگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا .کچی میمن گجراتی کاٹھیا واڑی مارواڑی پارسی اور دیگر برادریاں مردم شماری کے فارم میں مادری زبان کے خانہ میں خود کو اردو لکھیں .

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی اھداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی کا 54.5 فیصد شہری آبادی جب کے باقی دہی آبادی پر مشتمل ہے .دنیا کا ہر ادارہ کراچی کو پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا شھر قرار دیتا ہے پاکستان میں ایک قوم کا تصور مضبوط بننا چائیے بصورت دیگر اس سے پاکستان میں سنگین مسائل پیدا ھو سکتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY