موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا خاتون کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 4 لاکھ مالیت کے ملنے والے زیورات خاتون کو واپس کر دیے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130 پر دی تھی۔
ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے زیورات ڈھونڈ لیے، فیملی سے رابطہ کر کے زیورات کا بیگ اس کے حوالے کردیا گیا۔












