ایران کے ساتھ معاہدے سے متعلق گزشتہ روز ٹرمپ کی فون کال کے بعد نیتن یاہو غصے میں تھے: امریکی نیوز

0
1291

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان منگل کو ایران سے متعلق ممکنہ معاہدے پر ایک نئی کوشش کے حوالے والی ٹیلی فونک گفتگو میں تیتن یاہو غصے میں دکھائی دیے۔

ویب سائٹ کے مطابق نیتن یاہو مذاکرات کے حوالے سے شدید شکوک و شبہات رکھتے ہیں اور وہ ایران کی عسکری صلاحیت کو مزید کمزور کرنے اور اس کے اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حامی ہیں۔

ویب سائٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فون کال کے بعد نیتن یاہو شدید غصے میں دکھائی دیے۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ثالث ایک ’لیٹر آف انٹینٹ‘ پر کام کر رہے ہیں، جس پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے تاکہ باضابطہ طور پر جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے اور 30 روزہ مذاکراتی عمل شروع کیا جا سکے۔

ان مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کو کھولنے جیسے اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق دو اسرائیلی ذرائع کا ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ لائحہ عمل پر اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ امریکی ذرائع نے کہا کہ ’کال کے بعد نیتن یاہو انتہائی برہم تھے‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY