امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے، معاہدے کے امکانات روشن ہیں، ٹرمپ

0
625

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔ یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کی ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پارٹی حامیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی ، جو چیزیں ہو رہی ہیں یہ ہم ایک اہم وجہ سے کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے دے سکتے ، میرا خیال ہے کہ بہت سارے لوگ یہ بات سمجھ چکے ہیں، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ جو ہم کررہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران طے شدہ شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ اگر ایران اس معاہدے کو تسلیم کر لیتا ہے جس پر اتفاق ہو چکا ہے، اور یہ بہت بڑا ’اگر‘ ہوگا، تو آپریشن ایپک فیوری ختم ہو جائے گا اور انتہائی مؤثر ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سب کے لیے، بشمول ایران، کھول دی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو بمباری دوبارہ شروع ہو گی اور بدقسمتی سے اس کی شدت اور سطح پہلے سے کہیں زیادہ ہوگی۔

……………………………

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تومشرق وسطیٰ اوراسرائیل ختم ہوجاتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں ایران جنگ پر کھل کر بات کی اور اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات کا کریڈٹ لیا کہ انھوں نے دنیا کی 8 جنگیں رکوائی ہیں اور مزید دو تنازعات بھی حل ہونے کے قریب ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی رکوائی تھی، جنگیں رکوا کر میں نے ہزاروں قیمتیی جانوں کو بچایا ہے، جنگ کے بدلے تجارت کے فروغ پر زور دیا۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو دنیا خطرے میں پڑجائے گی، نہ صرف مشرق وسطی محفوظ رہے گا اور نہ ہی اسرائیل بچ پائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ ہم نے بی ٹو بمبار طیاروں سے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کردیا ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت ختم ہوچکی ہے، اس کی بحریہ، فضائیہ اور ریڈار سسٹم تباہ کردیے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY