پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی کے قریب پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔
گزشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی شہید ہو گئی تھی۔
ترجمان نے کہا بھارت رواں سال2 ہزار 312 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس میں پاکستان کے 35 شہری شہید اور 135 زخمی ہوئے ۔
بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔












