جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا ہے کہ جس ٹرک سے برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کیا گیا تھا، اُس کے کیبن میں سے مشتبہ تیونسی باشندے انیس عامری کی انگلیوں کے نشانات دستیاب ہو گئے ہیں۔
ڈے میزیئر کے مطابق ان نشانات سے معلوم ہوتا ہے کہ عامری ہی اِس حملے کا مرکزی ملزم ہو سکتا ہے۔ جرمن پولیس پوری شدت کے ساتھ اِس وقت عامری کی تلاش میں ہے۔ آج پولیس نے ایک جنوبی جرمن شہر ہائل برون کے بس اسٹینڈ پر کھڑی ایک بس کی بھی تلاشی لی۔
مقامی اخبار کے مطابق بظاہر یہ چھاپہ بھی مشتبہ تیونسی باشندے کی گرفتاری کے سلسلے میں تھا۔ قبل ازیں پولیس ایک دوسرے شہر ایمرش میں بھی چھاپہ مار چکی ہے۔













