برطانیہ بریگزٹ کا آغاز اُنتیس مارچ سے کرے گا

0
104

برطانیہ بریگزٹ یعنی یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے سلسلے میں یونین کے ساتھ دو سالہ مذاکرات کا آغاز اُنتیس مارچ سے کرے گا۔ برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اُنتیس مارچ سے یورپی یونین کے لزبن معاہدے کے آرٹیکل پچاس کا اطلاق کر دیا جائے گا۔

گزشتہ سال جون کے ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے بریگزٹ کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور ابھی گزشتہ ہفتے برطانوی پارلیمان نے وزیر اعظم مے کے بریگزٹ پلان کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا تھا۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی اس تازہ اعلان پر اپنے ابتدائی رد عمل میں کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY