غزہ سے جنوبی اسرائیل پر دوبارہ مارٹر شیل داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کل پچیس مارٹر فائر کیے گئے اور ان میں سے زیادہ تر کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ تاہم ان میں سے ایک بچوں کے ایک اسکول کے قریب گرا۔

ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 2014ء میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد سے کسی ایک دن میں اتنی زیادہ تعداد میں مارٹر فائر نہیں کیے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY