پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابو ظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کا پاکستانیوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY