برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر یونین کی خصوصی سربراہ کانفرنس

0
923

اس سال اُنتیس اپریل کو یورپی یونین کے رکن ممالک ایک خصوصی سربراہ کانفرنس میں یہ طے کریں گے کہ یونین سے برطانیہ کے اخراج کے موضوع پر مذاکرات میں کیا مشترکہ موقف اپنایا جائے۔

اس سمٹ کا اعلان کرتے ہوئے یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے کہا کہ ذاتی طور پر اُن کی خواہش یہ تھی کہ لندن یونین میں شامل رہتا۔ اُنہوں نے کہا، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ برطانیہ کے الگ ہونے کے عمل کو یورپی یونین کے لیے کم سے کم تکلیف دہ بنایا جائے۔

برطانیہ آئندہ ہفتے یونین سے الگ ہونے کی باقاعدہ درخواست دائر کرنے والا ہے۔ برطانوی عوام نے یونین چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ سال جون میں منعقدہ ایک ریفرنڈم میں کیا تھا۔ یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل غالباً 2019ء تک مکمل ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY