شہباز تتلہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،شہباز تتلہ کیس میں مطلوب لاہور کے ایس ایس پی مفخر عدیل نے گرفتاری دے دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخرعدیل نے گرفتاری پنجاب سے باہر دوسرے صوبے میں دی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفخر عدیل کو 24 گھنٹوں میں لاہور لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ 7 فروری کو تھانا نصیر آباد لاہور میں درج کیا گیا تھا۔












