بارش کے باعث کراچی سے اندرون ملک روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

محکمۂ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کی تاخیر کی پیشگی اطلاع نہ دیے جانے کے باعث اسٹیشن پر مسافر پریشان ہوگئے جن کا اسٹیشنوں پر رش لگ گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث دوپہر ایک بجے چلنے والی پاکستان ایکسپریس اب 7 گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے روانہ ہو گی۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے کی تاخیر سے 7 بجے شام اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گی، تمام ٹرینیں 5 سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY