ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا مسلسل اخراج جاری ہے جس کی وجہ سے جیو تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
امریکا کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کیلو سے لاوے کا مسلسل اخراج ہورہا ہے، جس کے سبب جیوتھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہو گیا،لاوے سے اب تک 82 گھر تباہ ہوئے ہیں۔

ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوائی کے آتش فشاں کا دھواں 3700کلو میٹر دور تک پہنچ گیا ہے۔

دھویں اور راکھ سے مارشل آئی لینڈ میں لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایوی ایشن حکام نے حدنگاہ میں کمی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں اس آتش فشاں کے باعث ہوائی میں 24گھنٹے کے دوران زلزلے کے 270 جھٹکے محسوس کیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY