انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حلقوں کی حدود تبدیل نہیں ہو سکتیں: الیکشن کمیشن

0
860

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی قانون میں ہے کہ الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد حلقوں کی حدود تبدیل نہیں ہو سکتیں، سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن ایس ایل جی اے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا ہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

حکم نامے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کے دستخط ہیں۔

حکم نامے کے ذریعے الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ سیکریٹری اور اسپیشل سیکریٹری کراچی پہنچیں، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔

الیکشن کمیشن کا اپنے حکم نامے میں کہنا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ ڈویژن میں الیکشن کی تیاری مکمل ہے، بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں، الیکشن مواد کی بلک بریکنگ ہو چکی ہے۔

اپنے جاری کیے گئے حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹاف کی تقرری ہو چکی ہے جو پولنگ کے لیے تیار ہے۔

حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ سے 2 روز قبل مقامی علاقوں کا نوٹیفکیشن واپس لینا آئین اور قانون کے منافی ہے۔

الیکشن کمیشن کا اپنے حکم نامے میں مزید کہنا ہے کہ سندھ الیکشن کمشنر کے سروے کے مطابق دادو میں صورتِ حال پولنگ کے لیے ساز گار ہے۔

جاری کیے گئے حکم نامے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ میں الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست بھی مسترد کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY