انسان اپنی صحبت و وکالت سے پہچانا جاتا ہے ,فائزہ عباس

0
1102

جب دونوں طرف موت ہو تو کونسی موت بہتر ہے ۔ ۔ ۔؟

نمبر ایک:

موت ظالم، غاصب، طاغوت کو اپنی پیٹھ دیکر اسکی زندگی کا اہتمام کرنا اور خود “ابدی نیند سوجانا”، گویا “دوجہاں کی زلت “

دوسرا :
وقتی جسمانی موت، بھوک، افلاس، ازیت و کرب
مگر، “نسلوں کی شجاعت، حمیت، توکل، زندگی خرید لینا ۔ ۔ ۔” گویا ہمیشگی کی عزت و کامیابی، وقار اور حسن خرید لینا،

ہر طرف، ازانیں، نمازیں، حج، نیکی، نوافل، پاکیزگی و طہارت کے، جنت و دوزخ کے احکامات موجود تھے پر حق شناس، دور اندیش اور الہی حاکم و رہبر جانتے تھے کہ ظالم اور غاصب و طاغوت کی حمایت، اسکی بیعت، اسکے ساتھ کامطلب کیا یے ۔ ۔ ۔

اج بھی طاغوت، غاصب، ظالم کی حمایت، اور اسکی حمایت پہ اکسانے والے، اور اس فرق کو نہ سمجھنے والوں کی حالت وہی ہے جو کل امام حسین علیہ السلام کو کربلا میں یزید کی بیعت کے مشورے دے رہے تھے، انکو موت سے ڈرارہے تھے، تباہی کا سمجھا ریے تھے، بتا رہے تھے کہ فائدہ کس شے میں ہے، کیا الہی رہبر سے بڑھکر بھی کوئی فائدہ یا نقصان دیکھ سکتا ہے ۔ ۔ ۔؟ اگر کل امام حسین علیہ السلام نے عزت کے معنی کو اپنے خون کی قوت سے زندہ نہ کیا ہوتا تو اج ہم حق بجانب تھے کہ اس کے معنی سمجھنے سے اندھے، گونگے، بہرے بن جاتے پر اج ایسی دلیل موجود نہیں ہے ۔ ۔ ۔

اج زلت اور عزت کا چناو : بہت واضح اور صاف ہے تمہاری حمایت یا مخالفت ظاہرا اس ابابیل کے چونچ میں لائے گئے پانی کی حیثیت رکھتی ہو جس سے ظاہرااگ نہیں بھی بجھ سکتی پر تمہارا چناو رب کے سامنے تمہاری قیمت طے کرے گا ۔ ۔ ۔

تم کس چیز کے خریدار ہو اج تم یہ فیصلہ کر رہے ہو کیونکہ رب کا میعار تمہارے نوافل اور زکر کے انبار نہیں ہیں رب کی قربت کا واضح میعار تمہارا سیاسی موقف ہے، کہ تمہارا سیاسی موقفت تمہاری رب کے مالک ہونے، اور اسکی وحدانیت و عشق سے ربط ہونے کی دلیل ہے ۔ ۔ ۔

تمہارا سیاسی موقف، رب تعالیٰ کی چھانی ہے جس سے تمہاری چھانٹ ہوتی ہے، تم ہمیشگی کی زلت اختیار کرتے ہو کہ وقتی فنا ہونا یہ اختیار تمہارے پاس پاس ہے اور رب ہر انسان سے اسکی زات کے متعلق سوال کرے گا کہ تم پہ جب زلت و عزت میں چناو کا سوال ایا تھا تو تم کسکے حق یا کسکی مخالفت میں کھڑے ہوئے تھے ۔ ۔ ۔؟
قطع نظر اس کے کہ اس مخالفت یا حمایت کے پانی سے اگ بجھتی ہے کہ نہیں پر تم نے اظہار وجود کیا تھا کہ نہیں ۔ ۔ ۔؟
قاتل، غاصب، ظالم کو تسلیم کرنا گویا ظلم کی اغوش کو قبول کرنا ہے اور ظلم اور ظالم سے رشتہ استوار کرنا ہے ۔ ۔ ۔اور رب ظالمین سے نہ صرف نفرت کرتا ہے بلکہ ان پہ لعنت بھی کرتا ہے، یعنی تمہیں اسی لعنت ربانی کا حصے دار بننا ہے اپنی زات، زبان، قلم، انکھ کے اشارے، الفاظ، احساسات، ظاکر وباطن کے کسی بھی کونے میں اس کے حق میں تمہارا کہا گیا ایک لفظ بھی رب سن رہا ہے ۔ ۔ ۔
اور اسکی مخالفت میں کہے گئے لفظ کی گونج بھی اس تک پہنچ رہی ہے ۔ ۔ ۔

سو یہ ہر گز مت سمجھ لینا کہ تمہارے فیصلے کی گونج نہیں ہے ۔ ۔ ۔؟
یا اس سے فرق بھی کیا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔؟
تمہارا فیصلہ دنیا میں جو بھی ہو رب کے یہاں تمہارے سیاسی موقف کی بنیاد پہ ہوگا، کہ قرب رب کی کنجی عبادات نہیں ہیں بلکہ عبادات کی روح سے نکلے نور کی تیز دھار تلوار ہے لا کی تلوار جس سے تمہیں ۔ ۔ ۔

طاغوت اعظم، ظالم وقت، غاصب اور شیطان بزرگ کو عملا لا کہنا ہے اگر تم اج اسکا انکار نہیں کر رہے تو یقین رکھو کہ تم اج اسی موت کے سوداگر ہو جس موت کو امام حسین علیہ السلام کو چھوڑ دینے والو، مشورے دینے والوں، سمجھانے والوں نے، تیر برسانے والوں اور اس پہ راضی و مطمئن رہنے والوں نے کیا تھا، بصیرت مر جائے تو ڈگریاں، عہدے، ظاہری دانشمندی بےسود ہوتی ہے، اج وہی بابصیرت ہوگا جو اپنے فیصلے کا شعور و حمیت کے ساتھ اظہار کرنے والا ہوگا ۔ ۔ ۔

اج عوام و حکمران مردگی و زلت کے اس گڑھے میں گڑھ چلے ہیں کہ اپنی مردگی کا انہیں احساس تک نہیں رہا، جو لوگ بھوک افلاس، غربت و محرومی سے خوفزدگی کے عالم میں فیصلے کرتی ہے وہ رب پہ توکل اور اس توکل کی آزمائش کو سہنے لائق نہیں رہتی اور رب کلام الہی میں بار بار کہتا ہے کہ اور
” تمہارے کہنے سے کہ تم ایمان لے ائے ہو، ہم نہیں ماننے والے جب تک کہ تم آزمائش سے نہ گزارے جاو ۔ ۔ ۔”

تمہارا سیاسی موقف، کسی بھی غاصب، ظالم، طاغوت کی حمایت یا مخالفت رب کے سامنے تمہاری قیمت طے کرے گی اس سے قطع نظر کے اس سے ظاہرا کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں پر تم اج کیا فیصلہ لے رہو یہ تمہیں تمہاری منزل سے جوڑ رہا ہے، ظالم کی حمایت ظلم کی حمایت ہوتی ہے، اور ظلم کی اگ ایک دن سب کچھ نگل لیتی ہے اور ظالم اور غاصبین کے وعدوں پہ یقین کرنا گویا حماقت و زلت کی اوج کو خریدنا ہے جہاں دنیا بھی میسر نہیں اتی ااور رب بھی نہیں ملتا اور یہ یاد رکھو کہ اج تمہاری نوت تو قدرت کا ہی فیصلہ ہے لیکن تم نے کونسی موت اختیار کرنی یے یہ تمہارا چناو ہے سو، سوچ سمجھکر چنو قبل اس کے کے اہنے زلت بھرے مقام کو دیکھنا پڑے، اپنی عقل و قلب پہ لگی مفاد کی سیاہی کو ہٹا کر رب سے اپنے ربط کو سامنے رکھ کر چنو دیکھو کہ وہ کیا چاہتا ہے ۔ ۔ ۔؟

بہت سنجیدگی سے سوچو، یہ ہر گز مزاق نہیں ہے، یہ ہر گز بے نتیجہ نہیں ہے، اج تم دو اموات کے بیچ کھڑے ہو فیصلہ تمہارا ہے تم کس کے خریدار ہو ۔ ۔ ۔؟

طاغوت کے وکلاء کسی بھی شکل کے ہوں وہ طاغوت ہی کے دوست ہیں اور ہر انسان اپنی صحبت و وکالت سے پہچانا جاتا ہے چناو تمہارا یے تم کس کے ساتھ کھڑے ہو اور کون تمہارا دوست ہے ۔ ۔ ۔؟

فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY