لندن پارلیمنٹ پر دہشت گردی حملے میں ملوث شخص کا نام خالد مسعود ہے

0
881

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے پارلیمان پر دہشت گرد حملے میں ملوث شخص کی خالد مسعود کے نام سے شناخت ظاہر کی ہے

پولیس کے مطابق مسعود جو اس حملے میں مارا گیا تھا اس کے خلاف اس وقت کوئی تحقیقات نہیں ہورہی تھیں البتہ ماضی میں اسے کئی مرتبہ سزا ہو چکی تھی۔ مسعود کی عمر باون برس کی تھی اور وہ برطانیہ کی کاونٹی کینٹ میں پیدا ہوا تھا لیکن اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ویسٹ مڈلینڈ میں رہائش پذیر تھا۔

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لندن میں پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر کے پل پر حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں پولیس اور خفیہ اداروں کو معلوم تھا۔
ایوانِ زیریں سے خطاب میں انھوں نے بتایا کہ حملہ آور برطانیہ میں ہی پیدا ہوا تھا اور کچھ برس قبل اسے شدت پسندی کے حوالے سے تحقیقات میں شامل کیا گیا تھا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آور کسی موجودہ تفتیش کا حصہ نہیں تھا۔

حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ کمشنر راؤلے کا کہنا تھا کہ خیال ہے کہ حملہ آور عالمی دہشت گردی سے ذہنی طور پر متاثر ہوا ہو گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ مسعود کوئی حملہ کرنے والا ہے یا ایسے کسی اقدام کا اس کا کوئی ارادہ ہے۔ ماضی میں اسے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نقص امن و عامہ میں ملوث ہونے پر سزا ہوئی تھی۔
اس کو پہلی مرتبہ نومبر 1983 میں اور آخری مرتبہ سنہ 2003 میں اسے چاقو رکھنے کے جرم میں گرفتار گیا تا ہم اسے کبھی دہشت گردی کے الزام میں سزا نہیں ہوئی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY