ن لیگ کا گلالئی کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

0
83

مسلم لیگ ن نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے الزام کو انتہائی شرمناک ،بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے عائشہ گلالئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی مگر عمران خان کے سکھائے جھوٹ بولنا نہیں چھوڑا ۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی کسی کے ایجنڈے پر اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتی ہیں،وہ جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے پیشکش کرنے والے ن لیگی رہنما کا نام بتائیں،جس نے انہیں سینیٹ ٹکٹ کی آفر کی۔
وزیر مملکت نے عائشہ گلالئی کے بیان کو سیاسی شہرت اور اہمیت حاصل کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا اور کہا کہ ن لیگ اس بیان پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرےگی۔
ان کا کہناتھاکہ ن لیگ کے وفادار اور مخلص کارکنوں کی موجودگی میں ہمیں کسی باہر والے کو ٹکٹ دینے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی گنجائش نکلتی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY