ریڈیو پاکستان کے ہزاروں پنشنرز گزشتہ دو ماہ سےحق پنشن سے محروم ہیں۔ اس سلسلے میں آج ملک بھرمیں پنشنرز نے احتجاج کیا۔ لاہور، پشاور، ملتان، کراچی، حیدرآباد اور خیر پور میں مظاہرے منعقد ہوئے۔ پنشرز کا سب سے بڑا اجتماع براڈکاسٹنگ ہاؤس اسلام آباد میں منقعد ہوا۔ جس میں سینکڑوں متاثرین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پر امن طریقے سے ریڈیو پاکستان سے منسلک شاہراہِ دستور پر بینرز اور پوسٹرز کے ساتھ کافی دیر تک پنشن کی ادائیگی کے لیے آواز بلند کرتے رہے۔ اسی دوران نوید چوھان کی سربراہی میں ایک وفد ملک ریاض، آزاد خان، ڈاکٹر حنیف اور حسن محمد نسیم پر مشتمل نے ایک یاداشت وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے پروٹوکول آفیسر کو جمع کروائی جبکہ دوسری یاداشت وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈار کے پی ایس اور وزیر اطلاعات و نشریات کے پی ایس اور ایک درخواست وفاقی محتسب کے دفتر میں جمع کروائی۔
تمام دفاتر سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی۔پروگرام کے اگلے مرحلے میں جنگ اور جیو کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

 

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY