ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

0
1202

سابق قومی کرکٹ ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو فارغ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق مضبوط امیدوار ہیں، سابق قومی کرکٹر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں کوچنگ کی پیشکش قبول کرلی، وہ دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، سابق قومی کرکٹر کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھی کوچنگ کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے شاداب خان کی وجہ سے آفر قبول نہیں کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY