پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ضیاء کے مارشل لاء اور مشرف کا ظلم بھی پیپلزپارٹی کو نہیں روک سکا تو عمران خان کیا شے ہیں، اٹھارویں ترمیم ختم نہیں کرنے دیں گے۔

لاہورمیں پارٹی رہنما چودھری منظور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد کیلئے ماضی میں دل پر پتھر رکھ کر ق لیگ سے الحاق كیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اٹھارہویں ترمیم رول بیک کرنا چاہتی ہے تو اسے ہماری لاشوں سے گزرنا ہوگا۔

اس موقع پر چودھری منظو ر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی ق لیگ کو توڑ سکتی تھی مگر اس نے ایسا نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY