پاراچنار۔ احتجاج کرنے والوں پرمقامی فورسز نے فائرنگ کردی

0
220

پاراچنار میں ہونے والے دھماکہ کے بعد اس اندوہناک واقعہ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کی بجائے مقامی فورسز نے انہی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 14 بے گناہ اور نہتے افراد زخمی ہوگئے۔

پاراچنار کے عوام تکفیری دہشتگردوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے کے بعد ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔

دھماکہ کے بعد نوجوان احتجاج کرتے ہوئے کرم بازار میں مین چوک کی جانب جارہے تھے کہ وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال  منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY