شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کون بنے گا؟ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگی حلقوں میں مختلف ناموں پرغورکیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیےمجتبیٰ شجاع الرحمان،رانا ثناء اللہ اوردیگرناموں پرغور ہوگا ۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 159 سے کامیاب ہوکرشہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ملک کے اگلے وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے ،شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم بنایا جائےگا ،حتمی ناموں کا اعلان نوازشریف کریں گے ۔

پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وزیراعظم کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ،وہ الیکشن میں کامیابی کے بعد قومی اسمبلی پہنچ کر وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY