برطانیہ میں پاکستانی نژاد معروف ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اس کی والدہ پر دو نوجوانوں کے قتل کا الزام ثابت ہوگیا۔
برطانوی عدالت نے ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اس کی والدہ کو دہرے قتل کےکیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔
لیسٹر کراؤن کورٹ نے ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اس کی والدہ انسرین بخاری پر ثاقب حسین اور محمد ہاشم نامی دو نوجوانوں کی کار کا پیچھا کرتے ہوئے جان بوجھ کر حادثہ کرکے قتل کرنےکا جرم عائدکیا ہے۔












