سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے پاراچنار بم دھماکے کے حلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار کے روز سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے پاراچنار بم دھماکے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں سڈنی میں مقیم پاراچنار سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا اور پاراچنار میں ہونے والے خونریز دھماکے جسمیں درجنوں افراد شہید ہوئے ہیں ان کے لواحقین سے اپنی تعزیت کی اور سب مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزادے دیں

sydney parachinar2

اس کےساتھ ساتھ سب شرکاء نے حکومت پاکستان خصوصا آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کرم ملیشیا کو اپنے علاقے میں دوبارہ تعینات کریں تاکہ زمہ داری کے ساتھ اپنے علاقے کو تحفظ فراہم کریں اورسب نے فوج سے یہ مطالبہ کیا کہ موجودہ واقعے میں ملوث ایف سی اہلکاروں جنہوں نے کرم ایجنسی کے معصوم لوگوں پرظلم کرکے متعدد افراد شہید اور زحمی کئے ان کو فورا گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ ائندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو ں

sydney parachinar3

شرکاء نے اس بات پر بہت زور دیا کہ فوری طور پر کرنل عمر پولٹیکل ایجنٹ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم اور تحصیلدار اپر کرم کو فوری اپنے اپنے عہدوں سے برطرف کریں کیونکہ موجودہ صورتحال کے تناظرمیں انہیں حکومت کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا

جابر حسین سڈنی

sydney parachinar1

SHARE

LEAVE A REPLY