تین اپریل انیس سو چھیاسی آئی بی ایم نے پہلا لیپ ٹاپ کمپیوٹر متعارف کرایا
ساڑھے دس کلو کا لیپ ٹاپ
اوبسورنے اول دنیا کا پہلا تجارتی لیپ ٹاپ ہے جو 3 اپریل 1981 کے دن جاری گیا تھا۔اسے لی فلنسٹائن نے ڈیزائن کیا تھا۔اس میں اپنے وقت کے مطابق دو بڑی خصوصیات تھیں۔پہلی یہ کہ اپنے دور کے دوسرے کمپیوٹرز کی نسبت سستا تھا۔جب آئی بی ایم وغیرہ کئی ہزار ڈالر کی قیمت کے کمپیوٹر بیچ رہے تھے تو اوبسورنے محض 1795 ڈالر کا کمپیوٹر پیش کیا تھا اور دوسری خصوصیت تھی کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا تھا۔اگرچہ اس کاوزن آج کل کے لیپ ٹاپ کی نسبت بہت زیادہ تھا یعنی ساڑھے دس کلوگرام۔ لیکن ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا تھا۔اس میں انٹل کا بنا ہوا 8088 پروسیسر تھا جو x86 پروسیسر سے پہلے کا تھا۔ساتھ اس میں 64 کلوبائٹ کی ریم تھی۔ساڑھے پانچ انچ کی کیتھوڈ رے ٹیوب سے بنی سکرین اور سوا پانچ کی دو عدد فلاپی ڈرائیوز لگی تھیں۔اس زمانے میں پرسنل کمپیوٹرز میں ہارڈڈسک نہیں لگائی جاتی تھی بلکہ ایک فلاپی ڈسک ڈال کر آپریٹنگ سسٹم بوٹ کیا جاتا تھا اور دوسری فلاپی ڈسک سے اپلیکشن چلائی جاتی تھیں۔اس میں CP/M 2.2 آپریٹنگ سسٹم تھا۔
کمپنی کے مطابق اس کے گیارہ ہزار یونٹ فروخت ہوئے تھے جس سے کمپنی کو ایک ملین ڈالر سے زیادہ کی آمدن ہوئی تھی۔1983 میں اس کی پیداوار بند کردی گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین اپریل دو ہزار چار جرمنی کے شہر برلن ،کولگنے اور اسٹٹگارٹ میں پانچ لاکھ لوگوں نے سماجی معیارات میں کمی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3 اپريل
1922ء – جوزف استالن روس کے سربراہ بن گئے۔
1941ء – نازی جرمنی اور ہنگری کی افواج نے یوگوسلاویہ پر حملہ کر دیا۔
1948ء – امریکی صدر ہیری ٹرومین نے مارشل منصوبہ پر دستخط کر دیے۔













