شامی صوبے ادلب میں مبینہ گیس حملہ، اٹھاون افراد ہلاک

0
868

شامی صوبے ادلب میں کی گئی ایک تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم ازکم اٹھاون افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ روسی یا شامی فضائیہ نے یہ کارروائی باغیوں کے زیر قبضہ خان شیخون نامی شہر میں آج بروز منگل کی صبح کی۔ ہلاک ہونے والوں میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔

آبزرویٹری نے مقامی طبی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فضائی حملے کے بعد متعدد شہریوں کا دم گھٹ گیا۔ ایسے خدشات ہیں یہ اس زہریلی گیس کا حملہ ہو سکتا ہے تاہم دمشق حکومت ایسے کسی حملے سے انکار کرتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY