آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف برطانیہ کےدورے پر ہیں، جہاں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب میں آرمی چیف نے جیو پولیٹیکل صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر گفتگو کی اور امن و سلامتی سے متعلق پاکستان کے کردار پربات کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، سی پیک خطے میں اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

شرکاء نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی

SHARE

LEAVE A REPLY