بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک فوجی کمانڈو سمیت چار باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج نے چھاپا مارا تو ان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔

اس کے بعد مقامی افراد عسکریت پسندوں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا گیا، جب کہ جواب میں بھارتی فورسز نے مظاہرین کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY