افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے بچوں سے متعلق ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔

گورنر ننگرہار کے ترجمان نے بدھ کو بتایا ہے کہ یہ حملہ جلال آباد میں ’سیو دی چلڈرن‘ کے صوبائی دفتر پر کیا گیا۔

مقامی اسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک 11 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حملے کا آغاز ایک خودکش دھماکے سے ہوا، جس کے بعد وہاں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس حملے کی فوری طور پر تو کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ننگرہار میں طالبان اور ’داعش‘ دونوں متحرک ہیں۔

گزشتہ اختتام ِہفتہ ہی کابل کے ایک حساس علاقے میں واقع پرتعیش ’انٹرکانٹیننل ہوٹل‘ پر ایک بڑا حملہ کیا گیا تھا جس میں ہلاک ہونے والے 22 افراد میں امریکی شہری بھی شامل تھے۔

کابل میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY