عراق کے شہر تکریت میں دہشت گردوں کی پہلے فائرنگ اور پھر خود کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

پولیس اور آرمی افسران کے مطابق حملے میں کم از کم 42 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے لیفٹیننٹ کرنل نے کہا کہ ’تین دہشت گردوں نے وسطی تکریت میں پہلے 3 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور خود کو گھروں میں گھس کر دھماکوں سے اڑانے سے قبل عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔‘

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY