کشمیر میں شدید بارش اور برف باری سے  سیلاب جیسی صورتحال

0
1042

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک۔یاسر رفیق)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں شدید بارش اور برف باری سے  سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کشمیر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں 9 اپریل تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کشمیر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جمعرات کوہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ضلع پونچھ میں 20 سے زائد افرادسیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں جبکہ ضلع راجوری میں ایک خاتون آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئی ہے،وادی میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور اس کی معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد انتظامیہ نے بیشتر خطرے والے علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے

kashmir floods

سری نگر جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ بارش اور برف باری کے سبب وادی میں ریل سروس بھی متاثر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں۔ مختلف نیوز اںجنسیوں کے مطابق شما لی کشمیرمیں  اسکولوں سمیت  ایک درجن رہائشی مکانات و سرکاری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔سری نگر کے بیشتر علاقوں میں پانی رہائشی مکانوں اور دکانوں میں گھس جانے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

kashmir floods1

SHARE

LEAVE A REPLY