یکم اکتوبر کو آسٹریلیا کے محتلیف شہروں میں یوم عاشورا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اور امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو پرسہ دیا گیا۔سڈنی میں جلوس امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام 7.30 بجے ہائیڈ پارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوکر 11 بجے اوپرا ہاؤس پر حتم ہوا ۔عزادار سینہ زنی لبیک یاحسین کے نعروں کے ساتھ اوپرا ہاؤس پہنچ گئے وہاں پر علما کے تقاریر کے بعد جلوس احتتام پزیر ہوا

australiaashoor1 میلبرن میں جلوس امام عالی مقام 1:30 کارلٹن گارڈن سے برآمد ہوکر 5 بجے سٹف گارڈن پر احتتام پزیر ہوا
برسبین میں جلوس امام عالی مقام کوئین گارڈن سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوکر واپس کوئین گارڈن پے احتتام پزیر ہوا

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں جلوس امام عالی مقام 10.30 وکٹوریہ سکوائر سے نکل کر مقررہ راستوں سے ہوکر4.30 بجے کورنگا پارک پے احتتام پزیر ہوا۔کورنگا پارک میں نماز ظہرین ادا کی گئی اور اسکے بعد مجلس اور عزاداری کی گئی جو 4.30 بجے تک جاری تھی۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بھی جلوس امام عالی مقام نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوکر احترام پزیر ہوا

australiaashoor3
علما نے اپنی تقاریر میں واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہو کہا ماہ محرم ہمیں صبر، استقامت، برداشت ، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے اور اسی مہینے میں خاندان رسول ﷺ پر جو امتحان آیا جسے انہوں نے دلیری، بہادری، شجاعت، اور عظمت کے ساتھ کامیابی سے پورا کیا۔

علما نے کہا۔ کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلا میں اسلام کی بقا اور سربلندی کیلئے دنیا کی عظیم ترین قربانی دی، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اپنے نانا حضرت محمد ﷺکے دین کو بچانے کیلئے یزید کی بیعت نہ کرتے ہوئے اسلام کے پرچم کو سربلند رکھا جس کو تاقیامت احترام و عظمت کے ساتھ یاد رکھا جائیگا۔ علما نے کہاکہ د ین اسلام کی سربلندی اور بقاء، جانثاری، وفاداری اور باطل قوتوں کے خلاف جنگ ، جہاد اور جرات کے اعتبار سے امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت کی لازوال قربانیاں تمام دنیا اور بالخصوص عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے تمام مکاتب فکر کے افراد پر زور دیا کہ وہ یوم عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرکے اخوت،اتحاد، یکجہتی،بھائی چارگی، محبت، یگانگت اور ایثار قربانی کا مظاہرہ کریں ۔

جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں عزادار وں نے شرکت کی اور امام عالی مقام کو پرسہ پیش کیا۔

جلوسوں کے بعد سب عزادار اپنے امام بارگاہوں میں واپس چلے گئے اور مجلسیں برپا کی ۔نماز مغرب کے بعد شام غریباں برپا کی گئی۔

جابر حسین سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY