عبدالباسط ,ایک تو آپ دہشت گردی کریں اورپھر ہمیں بُلاکر احتجاج بھی کریں

0
192

’را‘ کے ایجنٹ کل بھوشن کوسزائے موت سنائے جانے پر بھارتی دفتر خارجہ نے احتجاج کیا تو، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھی کرارا جواب دیا۔

دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کردیا کہ ملک کی سلامتی سے زیادہ کچھ عزیز نہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

عبدالباسط کا کہناتھا کہ ایک تو آپ دہشت گردی کریں اورپھر ہمیں بُلاکر احتجاج بھی کریں، دہشت گرد کو سزا دے کرکوئی غلط کام نہیں کیا، ایک دہشت گرد کو سزا ملنی چاہیے

SHARE

LEAVE A REPLY