اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مالیت کے185ارب روپے کے نئےنوٹ جاری کردیئے۔ عید تعطیلات پر اےٹی ایمز کیلئے200ارب روپے بینکوں کوجاری کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹوں کا اجراء کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر کرنسی کی طلب پوری کرنے کیلئے185ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ گذشتہ عیدالاضحیٰ پر168ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کو12ارب کے کم مالیت کے نوٹ جاری کیے۔اس سے کم مالیت کے100روپے تک کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران اےٹی ایم میں نوٹوں کی دستیابی کیلئے 200 ارب بینک کو جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق1000،500 اور 5000 کے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کیے گئے ہیں۔












