افریقی ملک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں صدر رابرٹ موگابے کے خلاف ایک ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ہیں۔ شرکا فوج کی حمایت اور موگابے کے اقتدار کے خاتمے کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے اس ریلی کا انتظام بااثر وار ویٹرنز ایسوسی ایشن اور اپوزیشن کی سیاسی جماعت موومنٹ برائے ڈیموکریٹک چینج نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

زمبابوے میں فوج نے بدھ پندرہ نومبر سے حکومتی نظم و نسق سنبھال رکھا ہے۔ جمعہ سترہ نومبر کو فوج نے تصدیق کی تھی کہ موگابے کو نظربند کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ہی مقید صدر کی سیاسی جماعت زانو پی ایف کے ایک اجلاس میں شریک اکثریتی اراکین نے اپنے صدر کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY