Published on: 12 Apr 2017

یوں تو آپ نے ’چاند کا ٹکڑا‘والا جملہ بارہا سنا ہوگا کہ لیکن اس بار یہ چاند کا ٹکڑا اصلی چاند کا ہی ایک ٹکڑا ہے جو کہ 27 اپریل کو نیلام ہوجائے گا۔

ہمارے ہاں چاند کا ٹکڑا بطور محاورہ استعمال ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایک چاند کا ٹکڑا اب نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس کی قیمت 60 ہزار پائونڈ تک جا پہنچے گی جو پاکستانی تقریبا 77 لاکھ 80 ہزار روپے بنتے ہیں۔ چاند کا یہ ٹکڑا صرف ساڑھے 4 انچ لمبا اور پونے 5 انچ چوڑا ہے، یہ دنیا کے مشہور ریگستان صحارا سے ملا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ ٹکڑا چاند پر شہابِ ثاقب ٹکرانے سے الگ ہوا تھا اور خلا میں بھٹک گیا لیکن پھر زمین کے مدار میں رہا اور لاکھوں کروڑوں سال وہاں رہنے کے بعد ریگستان میں جاگرا اس کے کنارے نوکدار ہیں اور یہ 2014 میں مراکش سے دریافت ہوا تھا۔ اس پتھر کو کرسٹی نیلام گھر کے ذریعے 27 اپریل کو فروخت کیا جائے گا، اس سے قبل 2012 میں چار پونڈ وزنی چاند کا ٹکڑا ڈھائی کروڑ روپے میں فروخت ہوچکا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY