شام میں کیمیائی حملوں میں سارین گیس استعمال کی گئی، برطانوی سائنس دان

0
824

برطانوی سائنس دانوں نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں کیے گئے کیمیائی حملوں میں سارین گیس استعمال کی گئی تھی۔ برطانوی وفد نے یہ بات ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے کے ایک خصوصی اجلاس میں بتائی۔

برطانوی وفد کا کہنا تھا کہ خان شیخون سے حاصل کیے گئے نمونوں کے تجزیے میں اعصاب کو متاثر کرنے والے سارین نامی کیمیکل یا اس سے ملتے جلتے مواد کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔ اس سے قبل ترک حکام نے بھی نمونوں کو جانچنے کے بعد کہا تھا کہ شام میں کیمیائی حملوں میں سارین گیس استعمال کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY