جرمنی میں روایتی ایسٹر امن مارچوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکاء نے دنیا بھر میں فوجی مداخلت اور جنگوں میں جرمنی کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے خاتمے کے مطالبات کیے۔

فرینکفرٹ کے قریب برُوخ کوئبل نامی شہر میں جمع تقریباً ساڑھے تین سو افراد نے امریکا کی طرف سے افغانستان میں سب سے بڑا غیر جوہری بم گرانے پر بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین کے مطابق اس بم کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ اب سفارتی ذرائع کی بجائے جنگی ذرائع پر زیادہ اعتماد کیا جانے لگا ہے۔

ایسٹر امن مارچ جرمن دارالحکومت برلن کے ساتھ ساتھ فرینکفرٹ، ہیمبرگ، میونخ اور اشٹٹ گارٹ میں بھی منظم کیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY