شمالی کوریا کی فوج نے دھمکی دی ہے کہ امریکا کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا ’’بے رحمانہ‘‘ جواب دیا جائے گا۔ یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی گئی ہے، جب پیونگ یانگ کے جوہری پروگرام کے حوالے سے خطے میں تناؤ عروج پر ہے جبکہ ایسی قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ شمالی کوریا ایک اور جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قبل ازیں یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر چین شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو رکوانے میں ناکام رہا تو امریکا یکطرفہ کارروائی کر سکتا ہے۔ امریکا کے بحری جنگی بیڑے کارل ونسن کو بھی اس خطے میں پہنچنے کا حکم دیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY