بھارت کے زير انتظام کشمير کے چند حصوں ميں سے انٹرنيٹ کی ترسيل بحال کی جا رہی ہے۔
جموں و کشمير کے محکمہ داخلہ کے بيان کے مطابق صارفين کو حکومت کی منظور کردہ 301 ويب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔ اسمارٹ فونز پر ڈيٹا بھی بحال کیا جا رہا ہے، يعنی مقامی لوگ اپنے فونز سے بھی آن لائن جا سکيں گے۔ البتہ سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔
بھارت کے زير انتظام کشمير کے بيشتر حصوں ميں قريب پانچ ماہ سے انٹرنيٹ کی سروس معطل ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے تنقید کے باوجود نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ يہ قدم سلامتی کو يقينی بنانے کے ليے اٹھايا گيا تھا۔












