ترکی میں آئینی ریفرنڈم کے نگران بین الاقوامی مبصرین کے مطابق اس عمل میں کئی خامیاں دیکھی گئیں۔ بین الاقوامی مبصرین کے بقول سب کے لیے برابر سیاسی مواقع کے حوالے سے ’غیر ہموار سطح‘ پر منعقد کرائے گئے عوامی رائے دہی کے اس عمل میں آخری وقت پر انتظامی تبدیلیوں سمیت کئی خامیاں دیکھی گئیں۔
بین الاقوامی مبصرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی انتخابی بورڈ کے آخری وقت پر کیے گئے چند فیصلے ایسے بھی تھے، جنہوں نے صاف اور شفاف عوامی رائے دہی کے عمل کو یقینی بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔ انہی میں انتخابی بورڈ کا یہ فیصلہ بھی شامل تھا کہ ایسے ووٹ بھی جائز سمجھے جائیں گے جن پر کوئی سرکاری مہر نہ لگی ہوئی ہو۔












