پاکستان کی تاریخ کا بڑا فیصلہ آ رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں تحریک انصاف نہ کھڑی ہوتی تو ایشو دبا دیا جاتا۔ عدالت عظمیٰ سے قبل عوامی عدالت ہمارے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کیس کیلئےاٹھ کھڑے نہ ہوتے تو ایشودفن ہوچکا ہوتا۔ عوام کو پی ٹی آئی کو اس کا کریڈٹ دینا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب بھی پی ٹی آئی عوامی رابطہ مہم شروع کرتی ہے ان کوتکلیف ہوتی ہے،ہمارا مقصد سسٹم کوڈی ریل کرنا نہیں بلکہ احتساب کا عمل آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ معلوم نہیں عدالت عظمیٰ کیا فیصلہ دیتی ہے لیکن عوام کی عدالت میں ہم کیس جیت چکے ہیں۔












