مرکز اطلاعات فلسطین
قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لینے کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فورسز نے 17 سالہ احمد محمد زماعرہ اور 17 سالہ عبد احمد بدر زماعرہ کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کی گرفتاری شمالی الخلیل کے حلحول قصبے سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 6500 فلسطینی اسیران میں 300 سے زاید بچے بھی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY