نیب لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب 4 جون کو طلب

0
50

نیب لاہور نےوزیراعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کمپنی مبینہ کرپشن کیس میں 4 جون کو طلب کرلیا ہے۔ نیب حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو سوالنامہ بھی بھجوادیا گیا۔

نیب حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پنجاب حکومت کی صاف پانی کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے کرپشن کیس کی تحقیقات کے لیے 4 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا گیا ہے، شہباز شریف اس سے قبل آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کرپشن کیس میں بھی نیب لاہور میں پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 4 جون کو پنجاب حکومت اپنی مدت بھی پوری کرلےگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY